حکومت کی جانب سے ریت کی فروخت کا آغاز

کریم نگر 13 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست میں پہلی مرتبہ نئی ریت کی پالیسی کے زیر قاضی پور ایل ایم ڈی کے زیر آب علاقہ میں موضع میں حکومت ریت کی فروخت کی شروع کی گئی ریاستی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر لوکیش کمار نے بتایا جمعرات کی شام کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں نئے ریت کی پالیسی پر صحافیوں کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاست کیوبک میٹر کیلئے 550 کے حساب سے طئے کیا گیا ۔ صارفین می سیوا کے ذریعہ یا آن لائن میں tsmdc.telangana.gov.inویب سائیٹ سے بھی خرید سکتے ہیںٹرانسپورٹ کا خرچ صارفین کو ہی برداشت کرنا ہوگا ۔ ضلع میں لوئر مانیر ڈیام میں 02 علاقوں میں مڈ مانیر ڈیا میں ڈشیلٹیشن ریت کو ہی فروخت کیا جائے گا۔ ریاستی سطح میں 21 جس میں 2.5 کروڑ کیوبک میٹرس ریت فروخت کرنے کیلئے نشاندہی کی گئی ۔ اس کی وجہ سے غیر مجاز ریت کی منتقلی کی روک تھام کرسکتے ہیں۔ مقامی گرام پنچایت کو اور ضلع کو کچھ آمدنی فراہم ہوگی۔ ایجنسی علاقوں میں 20 آئی ٹی ڈے کو دی جائے گی اور یہ ریت ریاست میں کہیں پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے کہا کہ ضلع میں مقامی ضروریات ندیوں کی ریت کی نشاندہی کی گئی ۔ مقامی ضرورت کیلئے ریت مفت دی جائے گی۔ ریت صرف ٹریکٹر کے ذریعہ ہی ٹرانسپورٹ کرنا ہوگا ۔ صارفین 40 روپئے ٹریژری میں ادا کرکے منظوری حاصل کرسکتے ہیں۔ مقامی طور پر انفرادی ضروریات کیلئے ‘سرکاری ضروریات کیلئے‘ بیت الخلاوں کی تعمیر کیلئے کمزور طبقات کے مکانوں کی تعمیر کیلئے ریت مفت سربراہ کی جائے گی تحصیلدار وے بلس جاری کریںگے ۔ ضلعی سطح میں ریت کی مانیٹرنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ گوداوری کے ساحلی علاقوں میں ریت کی کھدوائی کیلئے محکمہ ماحولیات کی منظوری درکار ہے۔ اس علاقے میںریت کی کھدوائی کیلئے محکمہ ماحولیات کی منظوری درکار ہے ۔ اس علاقہ میں ریت کی کھدوائی کیلئے چھوٹے چھوٹے ریچس قائم کئے گئے ہیں اس کی وجہ سے مقامی گرام پنچایتوں کو آمدنی حاصل ہوگی۔