حکومت کی اسکیمات سے مستفید ہونے رکن اسمبلی کا مشورہ

یلاریڈی۔ یکم مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری فلاحی اسکیمات سے استفادہ کرنے رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے مشورہ دیا۔ انہوں نے منڈل تاڑوائی کے کالوجی واڑی علاقہ میں دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور انہیں حکومت کی تمام بہترین اسکیمات سے صدفیصد مستفید ہونے کو کہا۔ اس موقع پر مختلف جماعتوں سے پارٹی ارکان نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر پارٹی منڈل صدر سائی ریڈی، مارکٹ کمیٹی چیرمین شیام راؤ، کسان کمیٹی صدر وینکٹ ریڈی، سرپنچ مانیووا، قائدین میں مہیندر ریڈی، وینکٹ رام ریڈی، چندرا ریڈی، رگھوپتی ریڈی، راگھوا ریڈی، نرسملو، رام ریڈی، ہنڈمانڈلو اور دوسرے موجود تھے۔ بعد ازاں انہوں نے منڈل لنگم پیٹ کے ممباجی پیٹ میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہاکہ کالیشورم پراجکٹ کے آب سے منڈل کے ہرگنٹہ اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔

Leave a Comment