حکومت کیخلاف منگل کو کانگریس کی تحریک عدم اعتماد کی پیشکشی متوقع

نئی دہلی ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پارٹی کے ذرائع نے آج کہا کہ توقع ہیکہ منگل کو ایسا کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اس پارٹی نے لوک سبھا میں اپنے تمام ارکان کی موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے تین سطری وہپ جاری کی ہے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکارجن کھرگے کی طرف سے یہ تحریک پیش کی جائے گی جو اس تحریک پر حصول تائید کیلئے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے ربط پیدا کررہے ہیں۔