حکومت کو اندرون ہفتہ عوامی مخالفت کا سامنا

سنگاریڈی /9 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر تلگودیشم پارٹی ضلع میدک ششی کلا یادو ریڈی نے سنگاریڈی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر کے حلف لینے کے اندرون ایک ہفتہ ہی کسانوں نے ان کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے ان کے علامتی پتلوں کو نذر آٰش کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور پہلی مرتبہ ایسا ہوتا ہوا دیکھا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میدک میں کسانوں کے خودکشی واقعات رونما ہو رہے ہیں ۔ من پلی منڈل کے موضع پلکم پلی کے ایک کسان نے خودکشی کرلی ۔ جس کے افراد خاندان کو 10 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا مطالبہ کیا ۔ اب تک ریاست تلنگانہ میں 5 کسان فوت ہوچکے ہیں ۔ ان کے افراد خاندان کو بھی ایکس گریشیا جاری کیا جائے ۔ کے سی آر نے جس طرح عوام سے وعدے کئے تھے ان پر عمل کرنے سے قاصر ہیں ۔ اقتدار میں آنے کے بعد کے سی آر نے ترقیاتی کاموں کے معاملے میں ابھی تک کسی بھی قسم کا اعلان نہیں کیا ۔ ششی کلام یادو ریڈی صدر ضلع تلگو دیشم نے کہا کہ فوری طور پر کسان قرض معاف کردیا جائے ۔ برقی سربراہی پر توجہ دی جائے ۔ آبپاشی کاموں پر توجہ مبذول کرتے ہوئے کسانوں کو فائدہ پہونچانے کے اقدامات کرنا ازحد ضروری ہے ۔ سنہرا تلنگانہ کے قیام کا اعلان کرنے والی ٹی آر ایس حکومت ابھی تک ترقیاتی کاموں کے کرنے کے صرف اعلانات ہی محدود ہے ۔ پرتاپ ریڈی نے کہا کہ کے سی آر عوامی فلاح و بہبود کے کام انجام دینے سے ابھی تک قاصر ہیں ۔ کسان خودکشی کے واقعات پر کابینی وزراء اور عہدیدار کیوں اب تک ان کے افراد خاندان سے ملاقات نہیں کی ۔ ٹی آر ایس حکومت فوری طور پر 23 لاکھ زرعی کسانوں کے قرضہ جات معاف کرے ۔ تلگودیشم پارٹی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہے گی ۔ عوام اور کسانوں کے مسائل حل کروانے زبردست جدوجہد کرے گی ۔ ششی کلا یادو ریڈی نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی قائد من پلی منڈل پہونچ کر خودکشی کرنے والے کسان کے افراد خاندان کو 10 ہزار روپئے عطا کئے ۔ اس موقع پر محمد بھائی ، کشٹاگوڑ ، سدھاکر ، وجئے کمار ، کمار یادو ، سرینواس اور دیگر موجود تھے ۔