بیدر ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گنا کسانوں کے مسائل کے تعلق سے غور و خوص کرنے چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا نے میٹنگ طلب کی تھی ۔ یہ میٹنگ ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ چیف منسٹر سدرامیا کی زیرصدارت میٹنگ ایوان شاہی گیسٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں وزیر شنکر بی سرینواس پرساد ، گنا کسانوں کی اسوسی ایشن کے صدر کے شانت کمار کے بشمول مختلف لیڈرس نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے بعد شانت کمار نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ چیف منسٹر سدرامیا کی بات میں کسی بھی طرح کی تصدیق نہیں ہے ۔ بقایا 2100 کروڑ روپئے جاری کرنے کے تعلق سے چیف منسٹر سدرامیا نے کوئی تیقن نہیں دیا ۔ حکومت شکر فیاکٹریوں کے دباؤ میں کام کررہی ہے ۔ عدالت کے حکم کی پابندی نہیں ہورہی ہے ۔ جب تک حکومت کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کرتی گنا کسان احتجاج کرتے رہیں گے ۔ اس سے قبل وزیر شکر پی سرینواس پرساد نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ فی ٹن گنے کیلئے 2300 روپئے ادا کرنے شکر فیاکٹریوں نے اتفاق کیا ہے ۔