پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کے باوجود عدم کارروائی پر کانگریس کا ریمارک
نظام آباد:11؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مقامی ادارہ جات ، میونسپل انتخابات میں پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کرنے والے عوامی نمائندوں کی رکنیت کیوں برخواست نہیں کی جارہی ہے اس بارے میں عہدیداروں کو واضح کرنے کا صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان نے مطالبہ کیا ۔ مسٹر طاہر بن حمدان صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 6ماہ قبل منڈل پرجا پریشد، میونسپل چیرمین کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کی جانب سے منتخب 9 ایم پی ٹی سی، 6 اراکین بلدیہ پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کی اور عہدیداروں نے اس بارے میں واضح بھی کیا اور ثبوت ہونے کے باوجود بھی انتخابات میں پارٹی وہپ کے خلاف ورزی کرنے والے اراکین کے بارے میں پردیش کانگریس کمیٹی کو رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ پارٹی نے اس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں معطل کرتے ہوئے احکامات جاری کیا۔ مسٹر طاہر بن حمدان نے کہا کہ پارٹی میں متعلقہ اراکین بلدیہ اور ایم پی ٹی سی کے اراکین کو 6سال کیلئے معطل کیا ہے انہوں نے تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ سرکنڈہ منڈل کی ایم پی ٹی سی رکن بی جانی، اوشا شری، ایم گویند، ایڑپلی منڈل کے ابھنگا پٹنم پرمیلا، آکولہ سرینواس،ماکلور منڈل کے ایم پی ٹی سی جیتندر، فرزانہ بیگم، ڈی سی سی بی ڈائریکٹر سرینواس گوڑ، آرمورکے رکن بلدیہ سنگیتا، آکولہ جاگریدار لتا، پنڈت پریم، کے نرسیا، بودھن رکن بلدیہ میر نظیر علی، ایس ساوتری، پردیش کانگریس کے سکریٹری خاندیش سرینواس کو 6سال کیلئے معطل کیا گیا ۔یہ تمام نمائندے پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے ۔ پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کرنے کے باوجود بھی ان کی رکنیت کیوں برخواست نہیں کی جارہی ہے۔ دستور کی خلاف ورزی اور پامالی کے باوجود بھی کوئی اقدام نہ کئے جانے کے بارے میں واضح کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس بارے میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے جمہوریت کا گلا گھوٹنے کا الزام عائد کیا۔