حکومت پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید نامناسب

سنگاریڈی /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کوشاں ہے ۔ سنہرے تلنگانہ کی تعمیر کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔ حزب مخالف جماعتیں صرف حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وقت ضائع کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار کے پربھاکر ریڈی رکن پارلیمان میدک نے چنداپربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی کے ہمرا آئی بی گیسٹ ہاوز سنگاریڈی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے اجلاس میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے فلاح و بہبود اور ترقیاتی اسکیمات کی بہتر عمل آوری سے متعلق مشوروں کے بجائے حزب مخالف پارٹیوں کے اراکین اسمبلی اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے اسمبلی اجلاس میں شور و غل مچارہے ہیں ۔ جس سے اجلاس کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا پرانہیتا چیوڑلہ پراجکٹ کو قومی درجہ دلوانے کیلئے پارلیمنٹ کے اجلاس میں مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا ۔ انہوں نیکہا کہ حکومت تلنگانہ تمام مستحق افراد تک فلاحی اسکیمات کی فوائد پہونچانے کے اقدامات کر رہی ہے ۔ چنتاپربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی نے کہا کہ وز۔یر اعلی کے چندر شیکھر راؤ سنیرے تلنگانہ کی تعمیر کیلئے شب و روز سعی کر رہے ہیں ۔ غریب و مستحق افراد کو 3.50 لاکھ روپئے لاگتی مکانات تعمیر کرتے ہوئے تقسیم کئے جائیں گے ۔