حکومت پر اقلیتی مسائل کو نظرانداز کرنے کا الزام

ضلع صدر نظام آباد کانگریس اقلیتی سیل کی حیثیت سے نامزدگی کے بعد عبدالکریم ببو کا اظہار خیال
نظام آباد:9؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کانگریس کے سینئر کانگریسی قائد عبدالکریم ببو اقلیتی سیل ڈپارٹمنٹ کے چیرمین کی حیثیت سے نامزد کرتے ہوئے صدر ریاستی اقلیتی ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فخر الدین نے احکامات جاری کئے۔ کل حیدرآباد میں محمد علی شبیر کی قیام گاہ پر منعقدہ ایک تقریب میں عبدالکریم ببو کو ان کا تقرر نامہ محمد علی شبیر کے ہاتھوں حوالے کیا گیا۔ تقریب میں سینئر کانگریس قائدین محمد جاویداکرم،نائب صدر ضلع کانگریس محمد فیاض الدین، اشفاق احمد خان پاپا، سیوا دل کے صدر امر فاروق، محمد اعجاز موجود تھے۔ واضح رہے کہ محمد سمیر احمد کی ٹی آرایس میں شمولیت کے بعد یہ عہدہ مخلوعہ تھا ضلع کانگریس کے اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر کیلئے کئی قائدین دعویدار تھے لیکن عبدالکریم ببو کی خدمات کے پیش نظر ضلع کانگریس کے قائدین نے ان کے نام کی متفقہ طور پر تجویز پیش کرنے پر محمد خواجہ فخر الدین نے انہیں چیرمین کی حیثیت سے نامزد کیا ہے عبدالکریم ببو نے اپنی نامزدگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی، قانون سازکونسل کے اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر ، سابق رکن پارلیمنٹ مدھو گوڑ یاشکی، سابق وزیر سدرشن ریڈی، ضلع کانگریس کے صدر طاہر بن حمدان، اربن کانگریس کے انچارج مہیش کمارگوڑ، ٹی پی سی سی سکریٹری این رتناکر، جی گنگادھر، محمد فیاض الدین ، اشفاق احمد خان، جاوید اکرم سے اظہار تشکر کیا۔ حیدرآباد سے فون پر سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتی مسائل کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جارہا ہے خاص طور سے تحفظات کی فراہمی، اقلیتی نوجوانوں کو قرضہ جات کی عدم فراہمی ، اسکالرشپ کی عدم اجرائی اجرائی و دیگر مسائل کو نظر اندازکرنے کی وجہ سے مسلمانوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ کانگریس دور میں چار فیصد تحفظات فراہم کئے گئے اور ریاست گیر سطح پر 4 فیصد تحفظات کے ثمر حاصل ہورہے ہیں۔ 12 فیصد تحفظات کی عدم فراہمی سے مسلمانوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ مسلمانوں میں شعور بیدار کرتے ہوئے تحفظات کی مہم کو آگے بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا۔