حکومت مہاراشٹرا کا مراٹھا کوٹہ مبہم کانگریس کا الزام

ممبئی ۔ 19 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں کانگریس نے مطالبہ کیا کہ مراٹھا برادری کو تحفظات میں ملازمتوں اور تعلیمی شعبہ میں دیگر پسماندہ طبقات کے مساوی دیئے جانے چاہیئے ۔ ایک دن قبل چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے مراٹھا برادری کو تحفظات دینے کا تیقن دیا تھا لیکن کانگریس نے الزام عائد کیاکہ مراٹھا برادری کو تحفظات کا حکومت مہاراشٹرا نے جو تیقن دیا ہے وہ مبہم ہے ۔ اس سے کئی مسائل اُٹھ کھڑے ہوں گے اس لئے حکومت مہاراشٹرا کو کوٹہ کے بارے میں بالکل واضح بیان دینا چاہئے ۔ قبل ازیں دن میں مہاراشٹرا اسمبلی اور کونسل کے اجلاس ملتوی کردیئے گئے تھے کیونکہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو اجلاس کے آغاز میں خراجِ عقیدت پیش کیاگیاتھا جن کا اگسٹ میں دہلی میں انتقال ہوگیاتھا ۔ چیف منسٹر دیویندر فرنویس کے تیقن کو قبول کرتے ہوئے ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن نے کہا کہ مراٹھا برادری کو ایس ای بی سی کے تحت کوٹہ فراہم کرنا ناکافی ہے ۔