حکومت دہلی عدالت کے فیصلے کے باوجود مفلوج :عاپ

نئی دہلی ۔18 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت دہلی نے آج سپریم کورٹ سے کہاکہ اس کی کارکردگی مکمل طورپر مفلوج ہے حالانکہ عدالت اپنے حکمنامہ میں عہدیداروں کو ہدایت دے چکی ہے کہ قومی دارالحکومت میں دستوری حکمرانی برقرار رکھی جائے ۔ عدالت نے کہا تھا کہ وہ اس مقدمہ کی تمام تفصیلات سے واقف ہے اور اس کی باقاعدہ بنچ اس سلسلے میں فیصلہ کریگی ۔ عام آدمی پارٹی کی جانب سے پی چدمبرم نے پیروی کی تھی ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت کی کارکردگی مکمل طورپر مفلوج ہوچکی ہے ۔ عہدیداروں کے تبادلے کئے جارہے ہیں ، حالانکہ دستوری بنچ ہر پہلو کو اچھی طرح واضح کرچکی ہے ۔ ان ضروری مسائل کی جلد از جلد یکسوئی ہونی چاہئے ۔ سینئر ایڈوکیٹ اندرا جئے سنگھ نے حکومت دہلی کی پیروی کرتے ہوئے کہا کہ عہدیدار اس مقدمہ میں کوئی حلفنامہ داخل کرنے کیلئے تیار نہیں ہے چنانچہ ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیہ اس سلسلے میں حلفنامہ داخل کررہے ہیں اور ان کا مقصد صرف صورتحال واضح کردینا ہے ۔