حکومت دعدوں کی تکمیل پر کار بند

شاہ آباد میں ایم ایل سی نریندر ریڈی کا جلسہ سے خطاب
شاہ آباد چیوڑلہ 14 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ حکومت اپنے کئے ہوئے وعدوں پر پابند عہد ہے ۔ یہ بات ایم ایل سی نریندر ریڈی نے منڈل کے دیہی علاقہ جات چندن ولی ،ردرارم ،تاڑلہ پلی ،پودگل ،ٹیلا پراولی و دیگر دیہی علاقہ جات میں حکومت سے منظور کردہ اسرا اسکیم کے تحت وظائف تقسیم کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اعلانات پر عملی اقدام کے تحت کام کرنے پر کاربند ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ ضلع رنگاریڈی میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے 220 کروڑ روپئے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ آباد کے پہلوان تالاب کی تزئین نو کرتے ہوئے اسے منظور کرنے کا ایک منی ٹینک بیانڈ کی طرح ترقی دی جائے گی ۔ انہو ںنے کہا کہ 8 ہزار کروڑ کی لاگت سے اندرون ایک ماہ تالاب کی تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا جو بہت جلد تکمیل بھی کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں موضع ناگر گوڑہ تاترملا پور تک بی ٹی سڑک تعمیر کیلئے 2 کروڑ روپئے منظور کرنے کا بھی انکشاف کیا ۔ ایم ایل سی نریندر ریڈی نے وزیرٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی ترقیاتی کاموں پر بہت دلجوئی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ اس موقع پر منڈل پریشد چیر مین پٹنم شیٹی جوتی ، ایم پی ڈی او جے پدماوتی سرپنچس ایشورما انتماء رویندر نائک ، لکشما ،ہاروتما ایم پی ٹیز ممبران پانڈو نیرجا، پدمما ، پی اے سی ایس سابقہ چیر مین نرسملو گوڑ و ڈپٹی سرپنچ نرسملو کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔