حکومت تمام طبقات کی ترقی کیلئے کوشاں

سوریاپیٹ /15 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت تمام طبقات کی یکساں ترقی کیلئے کوشاں ہے ۔ حکومت مختلف فلاحی اسکیمات روشناس کرا رہی ہے تاکہ مستحقین ان اسکیمات سے استفادہ کرتے ہوئے خوشحال زندگی گذارسکیں ۔ ان خیالات کا ا ظہار صدرنشین مجلس بلدیہ گنڈوری پرویلیکا پرکاش نے شہر کے مختلف بلدی حلقوں میں وظائف کی اجرائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جن کے وظائف کی درخواستیں منطور نہیں ہوئی ہیں انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ وہ دوبارہ درخواست داخل کریں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی مستحقین کو وظائف ضرور ملیں گے ۔ حکومت وظائف کی اجرائی میں شفاف طرز اختیار کر رہی ہے تاکہ حقیقی مستحقین کو فائدہ ہو ۔ صدرنشین بلدیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے اپنے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے کونسلرس اور بلدیہ سے رجوع ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی و ریاستی وزیر جی جگدیش ریڈی کی قیادت میں بلدیہ کو ماڈل بلدیہ کے طرز پر ترقی کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے اپوزیشن کے حکومت مخالف بیانات کو محض پروپگنڈہ و ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ترقیاتی و فلاحی اقدامات سے مخالف جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت کو عوام دوست حکومت اور وزیر اعلی کے سی آر کو عوام دوست قائد قرار دیا ۔ اس ومقع پر کمشنر بلدیہ سی ایچ ناگیشور راؤ ، این سرینواس گوڑ ، گناریڈی ، وجئے کمار اور دیگر موجود تھے ۔