صنعا۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ روز سعودی عرب کے شہر ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے وزراء خارجہ اجلاس میں خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر بحرین کے وزیرخارجہ الشیخ احمد بن خالد آل خلیفہ نے اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔خلیجی وزراء خارجہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ حوثی یمن کا حصہ ہیں مگر اصل مسئلہ ان کے ایران سے روابط اور ایران کی شہ پرقومی حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا ہے۔