صنعا ، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے ایران کی حمایت والے حوثی باغیوں نے جو سعودیہ زیرقیادت اتحاد کے نشانے پر ہے، دارالحکومت صنعا کے گورنر کو ان جھڑپوں میں ہلاک کردیا جو انھیں محروس کرنے کی کوشش کے دوران شروع ہوئیں، اُن کے رشتے داروں نے آج یہ بات کہی۔ ذرائع نے کہا کہ عبدالغنی جمیل اور اُن کے بھتیجے نصر جمیل کل دیر گئے گورنر کے مددگاروں اور حوثی ملیشیا والوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ صدر عبدالرب منصور ہادی نے سعودی عرب کو فراری سے قبل عبدالغنی جمیل کو مقرر کیا تھا جبکہ صنعا پر باغی قابض ہوگئے تھے۔