حنا سدھو کو ایشیا کوالیفائرز میں گولڈ پسٹل شوٹر کو اولمپک کوٹہ

نئی دہلی ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی ٹاپ پسٹل شوٹر حنا سدھو نے آج ملک کیلئے اولمپک کوٹہ حاصل کیا جبکہ انھوں نے شروع سے آخر تک دبدبہ قائم رکھتے ہوئے ایشیا اولمپک کوالیفائرز فار شوٹنگ میں یہاں کامپٹیشن کے پہلے روز ویمنس 10m ایئر پسٹل کا گولڈ میڈل جیت لیا۔ موجودہ ورلڈ ریکارڈ کی حامل اور سابقہ عالمی نمبر ایک حنا نے ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں آٹھ خواتین والے فائنلز میں 199.4 اسکور کئے اور چائنیز تائپی کی تیان چیا چن (198.1) اور کوریا کی گم یون می (177.9) کو پیچھے چھوڑا۔ یہ اولمپک گیمز کیلئے شوٹنگ کے سیکشن سے ہندوستان کا 9 واں کوٹہ ہے۔تاہم آج مینس 50m رائفل پرون اور ویمنس ٹراپ میں انڈیا بری طرح ناکام ہوا۔