حملے میں زخمی نوجوان کی موت

حیدرآباد۔ یکم نومبر (سیاست نیوز) مائیلاردیوپلی حدود میں گزشتہ روز پیش آئے حملے کے واقعہ میں زخمی نوجوان سہیل علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ یاد رہے کہ وٹے پلی کے علاقہ میں 24 اکتوبر کی رات دیر گئے سہیل پر مقامی افراد محسن، شاذاں اور ساجد نے مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے وقت سہیل اپنے بھائی باسط کے ہمراہ چائے نوشی کے بعد جارہا تھا کہ آپسی خصومت کے تحت اس پر حملہ کیا گیا تھا جو عثمانیہ ہاسپٹل میں زیرعلاج تھا جس کی آج موت واقع ہوگئی۔پولیس مائیلاردیوپلی مصروف تحقیقات ہیں۔