حمایت سویمنگ باتھ کا پیراکی مقابلوں میں عمدہ مظاہرہ

حیدرآباد ، یکم اکٹوبر (پریس نوٹ) تلنگانہ امیچر سویمنگ اسوسی ایشن نے پہلے ریاستی سطح کے پیراکی مقابلے گزشتہ ہفتے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپویشن کے سویمنگ پول واقع سکندرآباد میں منعقد کئے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں واقع سویمنگ پولس کے علاوہ اضلاع کے پیراکوں نے بھی مسابقت کی، جن کی مجموعی تعداد 170 رہی۔ یہ مقابلے فری اسٹائل، بیاک اسٹروک، بریسٹ اسٹروک جیسے مختلف اسٹائلس میں ہوئے۔ حمایت سویمنگ باتھ، ایل بی اسٹیڈیم نے مختلف مقابلوں میں تمغے جیتے۔ ارون کمار اعزازی سکریٹری کے بموجب جناب غلام یزدانی سینئر ایڈوکیٹ نے بعمر 87 سال دو گولڈ میڈلس 50m بریسٹ اسٹروک اور 50m بیاک اسٹروک میں جیتے۔ تلابابو نے 60 تا 65 سال کے گروپ میں تین گولڈ میڈلس 100m فلائی، 100m بریسٹ اسٹروک اور 100m فری اسٹائل میں حاصل کئے۔ 55 تا 59 سال کے زمرے میں جے پرکاش سنگھ نے دو گولڈ میڈلس 40m بریسٹ اسٹروک اور 200m فری اسٹائل کے علاوہ دو سلور میڈلس بھی 100m فری اسٹائل اور 50m فری اسٹائل میں اپنے نام کئے۔ 50 تا 55 سال کے گروپ میں ارون کمار نے سب سے زیادہ 4 گولڈ میڈلس جیتے جو تمام فری اسٹائل میں 400m، 200m، 100m اور 50m کے تحت حاصل ہوئے۔ 45-49 سیکشن میں نرسمہا راؤ نے کانسے (برونز) کے تین تمغے فری اسٹائل 400m، 200m اور 100m میں جیتے۔ اسی ایج گروپ میں آنند نے 50m بیاک اسٹروک کا برونز میڈل جیتا۔ سینئر ڈاکٹر درگا راجو اور سویمر حمایت باتھ نے جناب یزدانی کو 87 سال کی عمر میں دو طلائی تمغے جیتنے پر ہوٹل گرانڈ پلازہ نامپلی میں تہنیت پیش کی۔