حماس سے اتحاد توڑنے صدر فلسطین محمود عباس کی دھمکی

رملہ۔7ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) صدر فلسطین محمود عباس نے آج دھمکی دی ہے کہ اگر حماس نے غزہ پٹی میں سرکاری کام کاج کو مناسب طریقہ سے انجام دینے کی اجازت نہیں دی تو اس اسلامی تحریک کے ساتھ فلسطین کا اتحاد ختم کردیا جائے گا ۔ ان کا یہ ریمارک قاہرہ میں صدر مصرعبدالفتح السیسی کے ساتھ بات چیت کے موقع پر سامنے آیا ہے ۔ تقریباً دو ہفتے قبل ہی انہوں نے عرب لیگ کے اجلاس سے اہم خطاب کیا تھا ۔ غزہ میں اسرائیل کے ساتھ حماس کی 50روزہ جنگ ختم کرتے ہوئے جنگ بندی کے بعد محمود عباس نے سخت موقف اختیارکیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حماس کو غزہ کی تعمیر نو میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دیں گے ۔