ملتان۔19جولائی ( سیاست ڈاٹ کام )ملتان میں خاتون کرکٹرحلیمہ کی پراسرارخودکشی کامعمہ اب تک حل نہ ہوسکا،پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی کیس میں عدم دلچسپی تحقیقات پر اثرانداز ہورہی ہے۔ملتان گلگشت پولیس کے ایس ایچ او راجا ندیم مجتبیٰ کے بموجب ورثا کی طرف سے قانونی کاروائی میں عدم دلچسپی کے بعد پولیس اس معاملہ کو قانونی اعتبار سے دیکھ رہی ہے ۔ صوبائی وزیر قانون رانا مشہود احمد نے کہا ہیکہ وہ بطور وزیر کھیل اور وزیر قانون اس خودکشی کی تحقیقاتکروائیں گے۔
دوسری جانب کرکٹ ویمن ونگ نے حلیمہ رفیق کی خوکشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ونگ کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی گزشتہ سال ہونے والی تحقیقات میں الزامات غلط ثابت ہونے پر پانچ کھلاڑیوں پر چھ ماہ کے لئے پابندی عائد کی گئی تھی اور کسی بھی تحقیقات کے سامنے ان پانچ میں سے دو خواتین صبا غفور اور حلیمہ رفیق پیش ہی نہیں ہوئی تھیں۔تاہم مبینہ طور پر حلیمہ رفیق نے شدید ذہنی دباؤکی وجہ سے خود کشی کر لی تھی