حکومت کے اعلان پر مقامی عوام میں مسرت کی لہر
یلاریڈی۔ 23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جدید اضلاع کی تشکیل کے تحت یلاریڈی حلقہ کے منڈل سدا شیو نگر میں موجود رام ریڈی علاقہ کو منڈل جدید بنانے حکومت کے فیصلہ پر عوام نے آتش بازی کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 24 گرام پنچایتوں میں 56 ہزار عوام کی آبادی منڈل سداشیو نگر میں اب تک رہی اور اب سداشیونگر منڈل میں 16 گرام پنچایت کے ساتھ 35,110 آبادی رہنے والی ہے۔ جدید بنائے جانے والے رام ریڈی منڈل میں 15 گرام پنچایتوں کے ساتھ 35,928 آبادی رہنے والی ہے۔ سداشیو نگر سے نکلنے والے 10 مواضعات کے ساتھ کاماریڈی حلقہ کے ماچاریڈی منڈل سے 5 مواضعات ملاکر رام ریڈی منڈل کو 15 گرام پنچایتوں والا منڈل بنایا جارہا ہے۔ سداشیونگر منڈل میں رہنے والے مواضعات کے ساتھ 16 گرام پنچایت ہی رہیں گے جس میں بھوم پلی، پدماجی واڑی، تکوجی واڑہ، تموجی واڑی، کلوارال، سداشیونگر، ترمن پلی، ترکل، میڈگاؤں، لنگم پلی، جنگام، دھرما راؤ پیٹ، ایرلاینڈا ، کپڑیال، اڈلور یلاریڈی، ملوپیٹ، گرام پنچایتیں رہنے والے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تکوجی وائری گرام پنچایت حدود کے دگی اور دھرماراؤ پیٹ گرام پنچایت حدود کے مدوجی واڑی مواضعات سداشیونگر منڈل میں رہیں گے۔ جب کہیں منڈل میں 35,110 عوام کی آبادی رہے گی۔ جدید منڈل رام ریڈی میں موجود رہنے والے مواضعات میں سداشیونگر سے نکلنے والے گدا، رام ریڈی ، ایسن پلی، کناپور، لنگم پیٹ، گرام پنچایتوں کے ساتھ ساتھ ماچاریڈی منڈل سے نکلنے والے مدی کنٹہ، ریڈی پیٹ، انارم، سنگرایاپلی، مواضعات رام ریڈی جدید منڈل میں ہوں گے۔ اس کیساتھ رام ریڈی پنچایت حدود کے گولاپلی، ریڈی پیٹ پنچایت حدود کے گھن پور (آر) مواضعات ہمیشہ کی طرح رام ریڈی منڈل میں ہی رہنے والے ہیں۔ جدید طور پر تشکیل دیا جارہا منڈل رام ریڈی کو سداشیونگر منڈل سے نکلنے والے 21,509 افراد اور ماچاریڈی منڈل سے نکلنے والے 14,416 افراد کے ساتھ جدید منڈل بنایا جارہا ہے۔ رام ریڈی علاقہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ بہت جلد پورا ہونے جارہا ہے۔ حکومت کے اس اعلان کیساتھ عوام خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دیئے۔