حلقہ وارناسی سے کسانوں کے پرچہ نامزدگی کا استرداد

کسان تنظیم صدر نرسمہا نائیڈو کی مرکزی الیکشن کمیشن سے شکایت

نظام آباد :7 ؍ مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وزیر اعظم نریندر مودی کے حلقہ وارنسی سے مقابلہ کرنے والے ہلدی اور لال جوار کے کسانوں کے پرچہ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف کسان تنظیم کے صدر نرسمہا نائیڈو ، ریاستی صدر راما گوڑ ٹاملناڈو ہلدی کے کسانوں کے صدر نے آج مرکزی الیکشن میشن سے نیو دہلی میں شکایت کی اور اس خصوص میں انصاف کرنے کا مطالبہ کیا واضح رہے کہ ہلدی اور لال جوار کی اقل ترین قیمتوں کی ادائیگی اور نظام آباد ضلع میں ہلدی بورڈ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے ہلدی اور لال جوار کے کسانوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حلقہ وارنسی میں مقابلہ کرنے کیلئے یہاں سے روانہ ہوئے تھے مقامی افراد کی تائید سے 35 افراد پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی کوشش کی تھی ۔ 35افراد کی کوشش کے باوجود بھی 25 افراد پرچہ نامزدگی داخل کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ مقامی پولیس نے 10 افراد کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکنے میں کامیابی حاصل کی تھی ۔جن 25 افراد کی پرچہ نامزدگی داخل کی گئی تھی ان میں سے 24افراد کی پرچہ نامزدگی مسترد کردی گئی تھی ۔ وارنسی میں کسانوں کو ہونے والی مشکلات پر 24 افراد کے نامزدگیوں کو مسترد کئے جانے کے خلاف ہلدی کے کسانوں کے صدر نرسمہا نائیڈو نے قومی سطح پر اس مسئلہ کو اجاگر کرتے ہوئے ٹاملناڈو کے کسانوں سے بات چیت کی اور ٹاملناڈو کے صدر کے ہمراہ مرکزی الیکشن کمیشن سے ڈپٹی کمشنر چندرا بھوشن کمار ، الیکشن کمیشن کے ڈی آئی جی درندرا اوجھا ، پرنسپل سکریٹری الیکشن کمیشن انوج جئے پورریا ر ، سمیت مکرجی نے کسانوں کی جانب سے کی گئی شکایت حاصل کی ۔ نئی دہلی سے مسٹر نرسمہا نائیڈو نے سیاست نیوز کو بتایا کہ وزیر نریندر مودی کے حلقہ میں ریٹرننگ آفیسر جان بوجھ کر ڈپازٹ کی رقم حاصل کرنے کے بجائے بینک میں چالان کی شکل میں جمع کروائی اور کسانوں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی ۔ اس بارے میں الیکشن کمیشن کو واقف کروایا گیا ۔ جن افراد کے نامزدگیاں مسترد کی گئی تھی ان افراد کو تائید کرنے والے افراد کو طلب کرتے ہوئے ہراساں کیا گیا اور ان کے پرچہ نامزدگیوں کو جان بوجھ کر مسترد کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کسانوں کے شکایت پر تفصیلی طور پر سماعت کی اور اس خصوص میں ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا ۔