لکھنؤ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا حلقہ امیتھی کو راہول گاندھی کی ناکامی کی یادگار قرار دیتے ہوئے اترپردیش کے وزیر شری کانت شرما نے سوال کیا کہ صدر کانگریس کس طرح مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ، راجستھان کی ترقی کا وعدہ کرسکتے ہیں جبکہ وہ خود اپنے حلقہ کو 15 سال میں ترقی دلانے میں ناکام رہے ہیں۔ یوپی کے وزیر توانائی نے سوال کیا کہ راہول اپنے حلقہ کی تاریکی کیلئے جواب دہ ہیں۔ جو شخص ہی 15 سال میں امیتھی کو فروغ نہیں دے سکا وہ راجستھان، چھتیس گڑھ اور ایم پی کیلئے کس طرح وعدہ کرسکتا ہے۔ شرما نے نیوزی ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ راہول کو جواب دینا چاہئے کہ امیتھی میں کیوں بدستور 5 ہزار دیہات برقی ے بغیر ہیں۔ زائد از 1.15 لاکھ مکانات میں برقی نہیں ہے۔ وہ 15 سال سے امیتھی کے ایم پی ہیں اور ان کی پارٹی 10 سال مرکز میں اقتدار پر رہی۔ آپ نے جو کچھ کیا ہے، وہ سب سے واضح ہے۔ شرما نے انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو مباحث کیلئے چیلنج کرنے سے قبل راہول گاندھی کو ہمیں بتانا چاہئے کہ کیوں وہ خود اپنے علاقہ کی تاریکی دور نہیں کرسکے۔