حلقہ اسمبلی کور ٹلہ میں ٹی آر ایس کو زبردست جھٹکہ

عوام میں اثر و رسوخ رکھنے والے جواڑی برادرس کی کانگر یس میں شمولیت ‘ سیاسی حلقوں میں ہلچل

کورٹلہ ۔ /23 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جواڈی رتنا کر سابق ریاستی وزیر کے فرزند جناب جواڈی نرسنگ رائو،جواڈی کرشنا رائو نے ٹی آر ایس پارٹی سے مستعفی ہوتے ہوئے کانگریس آئی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔جواڈی بردارس جواڈی نرسنگ رائو جناب کرشنا رائو کی ٹی آر ایس پارٹی کو چھوڑ کر کانگریس آئی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی چند دنوں سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھی جواڈی نر سنگ رائو جنھوں نے2014کے انتخابات میں کانگریس آئی پارٹی کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزادمیدوار کی حیثیت سے حصہ لیکر کلواکنٹلہ ودیا ساگر رائو ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔کچھ دنوں سے ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے کئے جانے والے پروگراموں سے اپنے آپ کو دور رکھا تھا۔حلقہ اسمبلی کورٹلہ ٹی آر ایس پارٹی کا ٹکٹ جناب کے ودیا ساگر رائو سابق رکن اسمبلی کو دئے جانے پر جواڈی بردارس کافی مایوس تھے ۔اور اپنی سیاسی بقاء کے سلسلے میں متبادل راہ تلاش کررہے تھے۔ راہول گاندھی صدر کل ہند کانگریس آئی کے دورہ کاما ریڈی کے موقع پر جلسہ عام میں کانگریس آئی پارٹی کھنڈوا پہن کر کانگریس آئی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔جواڈی بردارس کا حلقہ اسمبلی جگتیال ،حلقہ اسمبلی کورٹلہ ،حلقہ دھرم پوری میں اچھا خاصہ رسوخ پایا جاتا ہے۔ اُن کی کانگریس آئی پارٹی میں شمولیت سے ٹی آر ایس پارٹی میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ 2014 کے الیکشن میں جواڈی نر سنگ رائو کی شکست کے بعد کانگریس پارٹی کے کونسلرس اور قائدین نے کانگریس آئی پارٹی سے مستعفی ہوکر ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی جناب جواڈی نر سنگ رائو کو حلقہ اسمبلی کورٹلہ کا کانگریس آئی پارٹی کا ٹکٹ دئے جانے پر کئی ٹی آر ایس پارٹی کے کونسلروں اور قائدین کے کانگریس آئی پارٹی میں شمولیت کے امکانات پائے جاتے ہیں۔ جواڈی نرسنگ رائو اور جواڈی نرسنگ رائو کے کانگریس پارٹی میں شمولیت سے حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے کانگریس پارٹی قائدین اور کارکنوں میں ایک نئی جان پیدا ہوگئی ہے۔ جناب جواڈی نرسنگ رائو جناب جواڈی کر شنا رائو کانگریس پارٹی میں شمولیت سے حلقہ اسمبلی جگتیال ،حلقہ اسمبلی کورٹلہ ،حلقہ اسمبلی دھرم پوری نے اسکا اثر پڑنے کے امکانات پائے جاتے ہیں ۔جناب محمد ریاض،جناب تروملا گنگادھر ،وارڈکونسلرس ،مجلس بلدیہ کورٹلہ نے جناب جواڈی نرسنگ رائو اور جناب جواڈی کرشنا رائو کی کانگریس پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جواڈی بردارس کے کانگریس پارٹی میں شمولیت سے حلقہ اسمبلی کورٹلہ میںکانگریس پارٹی میں جان آگئی ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ سے کانگریس آئی اُمیدوار کی کامیابی یقینی ہیں۔