مد ہول /30 اپر یل ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز )حلقہ مدہول میں سا تویں مر حلے کے تحت منعقد شدہ عام انتخابات میں بھینسہ میں ٹی آر ایس اور بی جے پی کے کا ر کنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے با عث ایک نوجوان زخمی ہو نے کی اطلاع ہے۔ پو لیس کی بروقت مداخلت سے ایک بڑا واقعہ ہو تے ہو تے ٹل گیا۔ اس طرح حلقہ اسمبلی کے دیگر مقامات پر رائے دہی کا پرامن اختتام عمل میں آیا۔ حلقہ مدہول کے چھ منڈلوں میں جملہ 250 رائے دہی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ رائے دہی کا آغاز صبح 7 بجے سے شروع ہوا جو کہ شام 6 بجے تک جاری رہا۔ حلقہ مدہول میں رائے دہی کا تنا سب مجمو عی طور پر 80 فیصد رہا۔ حلقہ مدہول کے مختلف مقامات جن میں مو ضع پنچل پارڈ کنٹا لہ منڈل میں مختلف وجوہات کی بناء پر ایک گھنٹہ تا خیرسے رائے دہی کا آغاز ہوا۔ جبکہ موضع چنچالہ مدہول منڈل اور مدہول اربن پی ایس نمبر 185 اور 178 میں بھی 20 منٹ تاخیر سے رائے دہی کا آغاز عمل میں آیا۔ جس کی وجہ سے رائے دہند گان کو کچھ حد تک مشکلات کا سا منا کر نا پڑا ۔