جمعرات , دسمبر 12 2024

حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں منتخب سرپنچوں میں 3 مسلم خواتین بھی شامل

مگڑم پلی ، ظہیرآباد ، نیالکل ، جھرہ سنگم اور دیگر منڈلس کے پنچایت انتخابی نتائج کا اعلان

ظہیرآباد۔ 31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں شامل ظہیرآباد اور مگڑم پلی منڈلوں کے 44 گرام پنچایتوں کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ منتخب سرپنچوں میں تین مسلم خواتین بھی شامل ہیں۔ ایک کا تعلق ظہیرآباد منڈل سے ہے جبکہ دو کا تعلق مگڑم پلی منڈل سے ہے۔ معلنہ نتائج کے مطابق ظہیرآباد منڈل کے الگول گرام پنچایت کی سرپنچ نشست کیلئے کوننٹی جیوتی، انی گنٹہ گرام پنچایت کیلئے ساوتری بائی، ارجن نائیک تانڈا گرام پنچایت کیلئے راتھوڑ رمیش، بچتلی گرام پنچایت کیلئے براتھماں، برڈی گرام پاڑ گرام پنچایت کیلئے بوکی رانی، چراغ پلی گرام پنچایت کیلئے بی نرسمہا ریڈی، ڈیڈگی گرام پنچایت کے لئے کرون راج گویند پور گرام پنچایت کے لئے راجکمار، ہوتی بی گرام پنچایت کیلئے سلیمہ بی، ہگیلی گرام پنچایت کیلئے پوتھراج راجو، ہگیلی تانڈا گرام پنچایت کیلئے شٹی، قام پور گرام پنچایت کیلئے، بوئنی ممتا، کتور بی گرام پنچایت کیلئے بسواپور جگن موہن، لچھا نائیک تانڈہ گرام پنچایت کیلئے کملی بائی، مدو لائی، تانڈا گرام پنچایت کیلئے شنکر پوار، ملچلمہ گرام پنچایت کیلئے ایم پانڈو رنگاریڈی، ملچلمہ تانڈا، گرام پنچایت کیلئے چوان سگونا بائی، رائے پلی (ڈی) گرام پنچایت کیلئے ماچویڈی پلی سکماں، ستوار گرام پنچایت کیلئے مانک ریڈی، شیخاپور گرام پنچایت کیلئے گڈا منی وجئے لکشمی، شیخا پور تانڈا گرام پنچایت کیلئے لالی بائی اور تمکنٹہ گرام پنچایت کی سرپنچ نشست کیلئے کرنے راجو منتخب قرار دیئے گئے۔ ظہیرآباد منڈل کے منتخب 22 کے منجملہ صرف ایک سرپنچ مسلم خاتون ہے جو ہوتی بی گرام پنچایت سے منتخب ہوئی ہیں۔ اسی طرح مگڑم پلی منڈل کے اسد گنج گرام پنچایت کی سرپنچ نشست کیلئے ایچ اومکار، اورنگ نگر گرام پنچایت کیلئے بی پاشاہ، چنم بھٹی تانڈا گرام پنچایت کیلئے راتھوڑ اومیش لال، دھنا سری گرام پنچایت کیلئے مہسی راجو، گڈگیار پلی گرام پنچایت کیلئے میتھری پنٹیا، گوپن پلی گرام پنچایت کیلئے، سویتا مالی پٹلولہ، غوث آباد گرام پنچایت کیلئے برہمانند ریڈی، غوث آباد تانڈا گرام پنچایت کیلئے پوار لکشمی، گڈپلی گرام پنچایت کیلئے رنگماں، ہری چندر نائیک تانڈا گرام پنچایت کیلئے، گملی بائی، اپے پلی گرام پنچایت کیلئے بنگاری سریش، جھاڑی ملکاپور گرام پنچایت کیلئے سندری پنٹماں، جگر باؤلی تانڈا گرام پنچایت کیلئے لمباجی چوان، خان جمال پور گرام پنچایت کیلئے اولا تلحماں، ماڑگی گرام پچایت کیلئے ساجدہ بیگم، منا پور گرام پنچایت کیلئے حیدرآباد ایشور ریڈی، مرزا پلی تانڈا گرام پنچایت کیلئے بگوت سبیتا بائی، مگڑم پلی گرام پنچایت کیلئے پی سگونماں، پڈیال تانڈا گرام پنچایت کیلئے رامکی بائی، رائے پلی تانڈا گرام پنچایت کیلئے چوان کھیرو، سجاراؤ پیٹ تانڈا گرام پنچایت کیلئے پوار شنکر نائیک اور وٹھو نائیک تانڈا گرام پنچایت کیلئے گھمسی بائی کا انتخاب عمل میں آیا۔ مگڑم پلی منڈل کے منتخب 22 کے منجملہ 2 سرپنچ مسلم خاتون ہیں۔ ایک اورنگ نگر گرام پنچایت سے جبکہ دوسری خاتون ماڑگی گرام پنچایت سے منتخب ہوئی ہیں۔ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں شامل دیگر نیالکل، جھرہ سنگم اور کوہیر منڈلوں کے 94 گرام پنچایتوں کے بھی انتخابی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT