حلقہ اسمبلی سدی پیٹ کی ترقی اولین ترجیح

واٹر پلانٹ کا سنگ بنیاد ، ریاستی وزیر ہریش راؤ کا خطاب

سدی پیٹ /3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کے ریاستی وزیر بھاری آبپاشی اور مارکیٹنگ مسٹر ٹی ہریش راؤ نے کل صبح 8 بجے بذریعہ کار حیدرآباد سے سدی پیٹ پہونچے بعد ازاں وہ حلقہ اسمبلی سدی پیٹ کے مواصعات میں مختلف پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے واٹر پلانٹس الکٹرک سٹی سب اسٹیشنوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا ۔ مسٹر ٹی ہریش نے 1 بجکر 25 منٹ دوپہر وہ موضع سکندلہ پور سے سدی پیٹ پہونچے ، کومٹ تالاب پر 1.50 کروڑ روپئے سے تعمیر کردہ سیاحتی ( ٹورزم ) بلڈنگ اور بوٹ ( کشتی ) کا بین الاقوامی یوم سیاحت کے موقع پر افتتاح کیا ۔ ان کے ہمراہ نومنتخب رکن پارلیمنٹ حلقہ میدک مسٹر کوتہ پربھاکر ریڈی ، کانگریسی قائد ایم ایل سی فاروق حسین ، ٹی آر ایس ایم ایل سی پی سدھاکر ریڈی ، ڈسٹرکٹ کلکٹر راہو بوجا ، آر ڈی او سدی پیٹ اے متیم ریڈی اور عوامی سیاسی نمائندے تھے ۔ بین الاقوامی یوم سیاحتی پروگرام کی صدارت ڈسٹرکٹ کلکٹر راہول بوجا نے کی ۔ اس موقع پر مسٹر ہریش راؤ نے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدی پیٹ کے سیاحتی مرکز کی ترقی ، سوئمنگ پول ، بتکما فیسٹول منانے ایک وسیع پلیٹ فارم کی تعمیر کیلئے محکمہ بھاری آبپاشی سے مزید 5 کروڑ روپئے اور محکمہ ٹورزم سے 2 کروڑ کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر کو بتکماء پروگرام شریمتی کویتا ایم پی اس پروگرام میں حصہ لیں گی ۔ ایم پی کوتہ پربھاکر ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدی پیٹ ٹورزم کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت سے فنڈس منظور کروانے کی سعی کروں گا ۔ ایم ایل سی فاروق حسین نے مطالبہ کیا کہ حسن ساگر ٹینک بنڈ کی طرح اس تالاب پر ٹینک بنڈ تعمیر ک رنے کے اقدامات کریں کیونکہ حکومت ہماری ہے ہمارے تلنگانہ کی ترقی کو کوئی طاقت روک نہیں سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام صبح سویرے چہل قدمی کرتے ہوئے قدرتی نظارہ کا مشاہرہ اور صاف و صفاف آب و ہوا سے استفادہ حاصل کرسکتی ہے ۔ اس کے قریب میں جو اراضی ہے کم از کم 15 ایکڑ خرید کر حکومت کی جانب سے چمن تعمیر کریں ۔ کیونکہ شہر میں کوئی چمن نہیں ہے ایک خوبصورت چمن تعمیر کریں ۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدی پیٹ کی ترقی کیلئے ہمارا تعاون رہے گا ۔