حلقہ اسمبلی بودھن کی رائے شماری 17راؤنڈ میں تکمیل

بودھن۔/9 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متحدہ ضلع نظام آباد کے جملہ نو اسمبلی کی نشستوں سے تین مسلم امیدواروں نے بعض پڑوسی سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا جن میں سے دو کے کامیاب ہونے کی مسلم حلقوں میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ جبکہ انہیں شکست دینے بعض فرقہ پرست تنظیموں نے منظم طور پر مہم چلائی ۔ منگل کو نظام آباد ہیڈ کوارٹر پر کی جانے والی رائے شماری میں حلقہ اسمبلی بودھن کے جملہ 239 پولنگ بوتھس کے ووٹوں کی گنتی کو جملہ 17 راؤنڈس میں مکمل کیا جائے گا اور اس طرح یلاریڈی کے ووٹوں کی گنتی 19راؤنڈس میں اور جوکل کے ووٹ 16 راؤنڈس میں کاماریڈی 18نظام آباد دیہی 20 نظام آباد شہری 16 بانسواڑہ 16 ، آرمور 15 اور بالکنڈہ کے ووٹوں کی گنتی جملہ 17 راؤنڈس میں مکمل کرلی جائے گی۔