بودھن ۔ 21 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی بودھن میں شامل چار منڈل بودھن ‘ رنجل ‘ نوی پیٹھ‘ اور ایڑپلی کے تحصیلداروں کا تبادلہ عمل میں آیا ان کی جگہ دیگر مقامات کے تحصیلداروں کا تقرر کیا گیا جو مجوزہ اسمبلی کے انتخابات میں بحیثیت اسسٹنٹ ریٹرنگ افسر حلقہ اسمبلی بودھن کی زائد ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔ بودھن تحصیلدار کی حیثیت سے راما کرشنا (حیدرآباد) کا تقرر عمل میں آیا اور اسطرح محبوب نگر میں خدمت انجام دے رہے تحصیلدار اسد اللہ خان کو ڈپیٹیشن پر رنجل تحصیلدار مقرر کیا گیا ۔ اور کاماریڈی تحصیلدار موتی سنگھ کو نوی پیٹھ اور وقارآباد میں خدمت انجام دے رہے اشوک کمار کا تبادلہ ایڑپلی کو عمل میں لایاگیا ۔ موتی سنگھ اور اشوک کمار نے گذشتہ روز ہی اپنے عہدے کا جائزہ لے لیا تا حال بودھن میں برسرخدمت رہے تحصیلدار گنگادھر کا تبادلہ سدی پیٹ کو عمل میں لایا جو تقریباً تین دن قبل ہی اپنے عہدے کا جائزہ لینے سدی پیٹ روانہ ہوچکے ۔