کریم نگر ۔ 24 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ووٹ کا حق رکھنے والے تمام اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں ضلع الیکشن عہدہ دار ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے چہارشنبہ کو کشمیر گڈہ کے آئی بی اے گارڈنس میں مسلم اقلیتی خواتین ووٹرس کو شعور بیداری کیلئے سونپ پروگرام کے ضمن میں انعقاد کئے گئے مہندی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مخاطب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ ضلع میں اس ماہ کی 30 تاریخ کو دو پارلیمنٹ ، 13 اسمبلی کے نمائندوں کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی ۔ ووٹرس رضاکارانہ طور پر آزادانہ طور پر بڑے پیمانے پر پولنگ مراکز کو آکر ووٹ کے حق سے استفادہ کریں ۔ ضلع میں 28 لاکھ 40 ہزار ووٹرس ہیں ۔ گھر گھر پول سپلس کی تقسیم گزشتہ دو دنوں سے انجام دی جارہی ہے ۔ مزید دو دن میں یہ کام صد فیصد مکمل کیا جائیگا کریم نگر اربن میں (50) وارڈیں میں ہر وارڈ میں ایک ووٹر سنٹر قائم کیا گیا ۔ ووٹرس اپنے مسائل کی یکسوئی کریں ۔ مہندی تقریب میں کثیر تعداد میں مسلم اقلیتی خواتین شرکت کئے ۔ اس پروگرام میں مفت میڈیکل کیمپ قائم کرکے طبی خدمات فراہم کئے گئے تمام حاضرین کو شیرخورماں دیا گیا اس پروگرام میں خواتین کے ذریعہ اردو میں ووٹ حق کے استعمال پر حلف دلایا گیا ۔ مسلم اقلیتی خواتین اس پروگرام میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کئے ۔ اس پروگرام میں بی ڈی ڈی آر ڈی اے وجئے گوپال ، بی ڈی پیماجی ، وجئے لکشمی ، ضلع پریشد ڈپٹی سی ای او ستیہ ولی ، اے ڈی باغبانی جیوتی ، اسسٹنٹ لیبر کمشنر نیلیما و دیگر نے شرکت کی ۔