سرسلہ۔/29جولائی،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست بھر میں غریب طبقات، بے گھر زمین دلتوں میں تین ایکر زمین اور رہائشی مکان کی تقسیم عمل میں نہیں لائی گئی تو حکومت کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔ ریاستی سکریٹری سی پی آئی چاڈا وینکٹ ریڈی نے یہ انتباہ دیا۔ سرسلہ منڈل چرلہ ونچا کے ناتی نور کی سرحد پر انہوں نے سی پی آئی بھوپوراٹا ( حصول اراضی ) جدوجہد کا آغاز کیا۔ سروے نمبر 613 میں تقریباً 400ایکر سرکاری اراضی پر غیر مجاز قبضہ ہوجانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس اراضی کو حاصل کرلیا جائے اور اسے غریبوں میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی غریب بے زمین کسانوں اور دلتوں کو زمین دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ بصورت دیگر سی پی آئی کے زیر اہتمام زبردست پیمانے پر احتجاجی پروگرام کی شروعات کرنے کا انتباہ دیا۔ سرکاری زمین پر چاڈا وینکٹ ریڈی نے ٹریکٹر چلاتے ہوئے زمین کو ہموار کیا۔ اس احتجاج میں سی پی آئی ضلع سکریٹری رام گوپال ریڈی،ضلع رکن عاملہ بوئنی اشوک، تالا پلی لکشمن، نارائنا سامولا ملیشم، ضلع کمیٹی کنٹی رینو منڈل سکریٹری پی کمریا، بیڑی کارمیکا سنگھم جوائنٹ سکریٹری لچیا وغیرہ موجود تھے۔