کولمبو ، 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کیخلاف پہلے ٹسٹ میں بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ 6 جولائی کو جانچ کیلئے ہندوستان روانہ ہوں گے۔ اسٹار آل راؤنڈر حفیظ کا یہ ٹسٹ 6 جولائی کو چینائی میں ہوگا۔ اسٹار پلیئر اپنے ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے 6 جولائی کو ہی کولمبو سے چینائی کیلئے روانہ ہوں گے۔ حفیظ کی ہندوستان روانگی کے باعث جمعہ کو شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ میچ میں اُن کی شمولیت مشکوک ہوگئی ہے ، اگر وہ اپنا بولنگ ایکشن کلیئر کروانے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں بولنگ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔