نلگنڈہ ۔ 15 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نلگنڈہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک مسلم خاتون نے زیڈ پی ٹی سی نشست پر شاندار کامیابی حاصل کی ۔ ضلع نلگنڈہ کے حضور نگر زیڈ پی ٹی سی کی نشست پر کانگریس پارٹی نے پہلی مرتبہ ایک مسلم خاتون محترمہ حفیظ نظام الدین کو امیدوار بنایا تھا 13 مئی رات دیر گئے تک نمس انجینئرنگ کالج میں ہوئی رائے شماری میں اپنی قریبی حریف و تلگودیشم امیدوار گولی رمادیوی پر 866 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ واضح رہیکہ محترمہ حفیظ سابقہ میں ایم پی ٹی سی کی حیثیت سے بھی کامیابی حاصل کی تھی وہ حضور نگر کے لنگاگری کے سابقہ سرپنچ و رکن ضلع پلاننگ کمیشن جناب محمد نظام الدین کی اہلیہ سے ضلع پریشد کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی مسلم خاتون کا منتخب ہونے پر نہ صرف حضور نگر بلکہ ضلع میں مسلمانوں میں مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔