18 نومبر کو جلسہ فیضان اولیاء و رسم صندل مالی، علماء و مشائخ شرکت کریں گے
ادونی۔ 15 نومبر ۔ ( ای میل )حضرت صوفی عبدالقادر باشاہ ؒ کے بموجب دوسرا عرس شریف قدوۃ السالکین آگاہِ حقیقت و اسرار معرفت حضرت الحاج ڈاکٹر صوفی عبدالقادر باشاہ قادری چشتی شاذلی رحمۃ اللہ علیہ خلیفہ حضور حضرت الحاج صوفی عبدالعزیز خان رضوی کرلہلی ہری ہر زیرسرپرستی پیر طریقت صوفی محمد زبیر باشاہ قادری چشتی شاذلی فرزند و جانشین حضرت الحاج ڈاکٹر صوفی عبدالقادر باشاہ قادری چشتی شاذلی رحمۃ اللہ علیہ بتاریخ 18 نومبر بروز اتوار بمقام خانقاہِ قادریہ ، قادری چمن ، ایمگنور روڈ ، ادونی ، آندھراپردیش حسب ذیل نظام العمل مقرر ہے ۔ مراسم عرس کا آغاز 18 نومبر بروز اتوار بعد نماز ظہر ختم قرآن شریف ، 2:00 بجے سے 3:00 بجے تک حلقۂ ذکر ، 3:00 بجے سے 3:30 بجے تک قصیدہ بردہ شریف ، 3:30 بجے سے 4:00 بجے تک غسل شریف ، 4:30 بجے پرچم کشائی اور بعد نماز عصر تا مغرب فیضان اولیاء پر زیرصدارت حضرت ڈاکٹر محمد عبدالقدیر قادری قدیری نبیرۂ مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی حسرتؒ و جانشین عزت پیا، حیدرآباد و زیر قیادت حضرت الحاج صوفی سید سمیع اللہ شاہ قادری چشتی شاذلی خلیفہ حضرت صوفی عبدالقادر باشاہ قادری چشتی شاذلی ؒجلسہ کا انعقاد عمل میں آئے گا جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے پیر طریقت حضرت الطاف علی خان رضوی جانشین و خلیفہ حضرت صوفی عبدالعزیز خان صاحبؒ آفریدی فدوی رضوی ہری ہرشرکت کریں گے ۔ حضرت صوفی محمد زبیر باشاہ قادری چشتی شاذلی فیضان اولیاء پر بیان کریں گے ۔ بعد نماز مغرب قل شریف اور نورانی صندل مالی انجام دی جائے گی ۔ بعد نماز عشاء لنگر رہے گا۔ رات ٹھیک 9 بجے سے محفل سماع میں حیدرآباد کے مشہورو معروف قوال ساز پر کلام پیش کرینگے ۔ بعد محفل سماع و دعا پر عرس کااختتام ہوگا ۔ جمیع عاشقان رسول اکرم و عاشقان اولیاء سے گذارش ہے کہ اس عرس تقاریب میں شرکت کرکے فیضان اولیاء سے مستفیض ہوں ۔