کرنول3؍فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حضرت سیدشاہ یاھوباشاہؒآپ ایک صاحب کشف وکرامات،شریعت وبلاغت کے جامع اورریاضت اورمجاہدات میں اپنی مثال آپ تھے،غالباآپ بغدادمیں پیداہوئے،بہت ہی کم عمرمیں آپ نے وہ علوم حاصل کئے کہ وقت کے بادشاہ بھی آپ کے علم پررشک کرتے ،خرقۂ خلافت اورنعمت قادریہ حاصل کرکے طریقت وحقیقت کی منزلیں طئے کرتے ہوئے اپنی نگاہ فیض سے لاکھوں کی ایمانی تشنگی کودورکیا۔آپ نے دعوت دین کی غرض سے بغدادسے نکل کر ہندوستان کی جانب عزم سفرباندھا، ہندوستان آنے بعدآپ نے قمرنگرمیں سکونت اختیارکی،قمرنگراب کرنول کے نام سے جاناجاتاہے،شہرکرنول آنے کے بعدآپ دعوت دین میںمشغول ہوگئے،ہزاروںلوگ آپ کے ہاتھ پربیعت کرکے ایمان جیسے پاک وشفاف مذہب سے آراستہ ہوتے۔آخرمیں۱۰۹۰ھ میںآپ نے اپنے معبودحقیقی کولبیک کہا۔شہرکرنول کے قلب میں مسجدیاھوباشاہ ؒکے احاطہ میں آج بھی آپ کاروضہ نورتجلی سے معمورہے،روزانہ سینکڑوںعاشقان اولیاء آپ کے نورتجلی سے فیض یاب ہوتے رہتے ہیں۔سجادہ نشین سیدشاہ الیاس قادری صاحب کے بموجب ۲۶؍ربیع الثانی مطابق6؍فروری بروزہفتہ حضرتؒکا346واںصندل شریف مقرر ہے،بعدنمازمغرب سجادہ نشین کے مکان سے جلوس صندل برآمدہوکر فقراء کے جلوس کے ساتھ ضرب وکمالات پیش کرتے ہوئے درگاہ حضرت سیدشاہ یاھوباشاہؒپہنچے گا،بعدنمازعشاء صندل مالی،چادرگل کی پیش کشی کے بعدسلام بحضورخیرالانام،شجرہ وفاتحہ خوانی ہوگی،بدست سجادہ نشین تبرک تقسیم کیاجائے گا۔۲۷؍ربیع الثانی مطابق 7؍فروری بروزاتوارچراغاں(عرس شریف)مقررہے،رات دس بجے سیرۃ اولیاء پرشعلہ بیاں مقررین اپنے خیالات کااظہارکریں گے۔۲۸؍ربیع الثانی مطابق8؍فروری بروزپیر زیارت کے فاتحہ مقررہیں،بعدنمازفجرتلاوت قرآن ہوگی،گل فشانی،سلام وشجرہ خوانی ہوگی،اس کے بعدبدست سجادہ نشین تبرک تقسیم کیاجائے گا۔برادران سجادہ نشین نے تمام عاشقان اولیاء سے ادبادرخوات کی ہے کہ وہ حسب معمول کثیرتعدادمیں شرکت فرماکراولیاء اللہ سے محبت کاثبوت دیں۔