حصول ملازمت کے لیے مسابقتی امتحانات میں شرکت کا مشورہ

دکن ریڈیو کے راست نشریہ پروگرام میں ایم اے حمید کے مشورے
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : دکن ریڈیو 107.8 پر تعلیم اور روزگار کے ہفتہ واری راست نشریہ پروگرام میں ایم اے حمید نے سوالات کے نہایت تشفی بخش جوابات دیتے ہوئے معلومات فراہم کی ۔ اس پروگرام میں ریکارڈ کئے گئے ۔ سوالات کے علاوہ دوران پروگرام راست فون پر پوچھے جانے والے سوالات اور اسٹوڈیو میں موجود سوال کنندگان کے سوالات کو شامل کرتے ہوئے ان کے جوابات دئیے گئے ۔ سرکاری ملازمت کے لیے فارم کس طرح داخل کرنا اس کی تیاری کس طرح کرنا چاہئے ۔ اوپن یونیورسٹی کے گریجویٹ کیا دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے اور ڈگری کی اہلیت پر جو مسابقتی امتحانات ہوتے ہیں اس کے لیے اہل ہیں ۔ اس کے لیے مسٹر حمید نے ان امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ عام گریجویٹ سے مسابقت کرنے کے لیے نہ صرف ڈگری رکھنے پر اہل ہو کر خوش ہو بلکہ ان سے سخت مسابقت درپیش آتی ہے ۔ اس لیے اپنی معلومات عام ذہنی رجحان اور مسابقتی امتحانات کے سوالات کے نوعیت کے مطابق تیاری کریں ۔ پروگرام میں اے کیرتی ریڈی ایک اوپن یونیورسٹی کی ڈگری سال آخر کی طالبہ نے سوال کیا اور جواب سے طمانیت کا اظہار کیا ۔ ان کے ساتھی طالبات فرحین سلطانہ ، آفرین فاطمہ ، شاہین سلطانہ شامل رہیں ۔ پروگرام کوآرڈینٹر جناب زاہد فاروقی نے نہایت عمدگی کے ساتھ سوالات کو مرتب کرتے ہوئے پروگرام میں شامل کیا ۔ شہر اور اضلاع سے فون پر سوالات کئے گئے جن کا برسر موقع جواب دیا گیا ۔ پروگرام کے آخر میں امیدواروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ہر مسابقتی امتحان میں جو سال بھر ہوتے ہیں شرکت کریں ۔ اپنی معلومات اور ذہنی رجحان کو جانچیں اور بڑھائیں ۔ فہیم انصاری ، محمد منیر ، حنا ، یاسمین ، صفا نے معاونت کی ۔ آخر میں زاہد فاروقی نے شکریہ ادا کیا ۔۔