حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) ملازمت چھوٹ جانے کے بعد ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ ناچارم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ 22 سالہ سبھاشن جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ناچارم کے علاقہ ملاپور میں رہتا تھا ۔ یہ نوجوان لکڑی کا پل علاقہ میں خانگی ملازمت کرتا تھا ۔ ملازمت چھوٹ جانے کے بعد وہ دوسری ملازمت کی تلاش میں تھا ۔ لیکن ملازمت حاصل ہونے میں دشواریاں پیش آرہی تھیں ۔ جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ۔ ناچارم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔