حصول ملازمت سے محروم دو نوجوانوں کی خودکشی

حیدرآباد یکم / مارچ ( سیاست نیوز ) ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ دو نوجوانوں نے خودکشی کرلی ۔ یہ لڑکے ملازمت کی تلاش میں تھے ۔ جنہیں ملازمت کے حصول میں ناکامی اور دشواریاں پیش آرہی تھی ۔ میرپیٹ اور کلثوم پورہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 38 سالہ پروین کمار جو جلال گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ طالب علم ملازمت کی تلاش میں گھوم رہا تھا تاہم ملازمت حاصل ہونے میں دشواری پیش آرہی تھی ۔ جس کے سبب انتہائی اقدام کرتے ہوئے اس طالب علم نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 23 سالہ ومشی راہول جو طالب علم تھا ۔ جیہ گوڑہ علاقہ کے ساکن شنکر کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا ملازمت کی تلاش میں تھا ۔ تاہم اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی ملازمت حاصل نہیں ہو رہی تھی ۔ جس سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

بلندی سے گرنے والے مزدور کی موت
حیدرآباد یکم / مارچ ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز کے علاقہ میں ایک مزدور مشتبہ طور پر عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ ہریا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ جوبلی ہلز روڈ نمبر 10 علاقہ کا ساکن گذشتہ ہفتہ یہ شحص ایک عمارت کی چوتھی منزل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران ہریا کل رات فوت ہوگیا ۔