اوٹکور میں جماعتی اجلاس کے اجتماع سے پروفیسر عبدالمجید کا خطاب
اوٹکور۔ 4 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جو لوگ راہ خدا میں جدوجہد کرتے ہیں، خدا ان کی رہنمائی ضرور کرتا ہے اور ان کے کاموں میں آسانی پیدا کرتا ہے جس کے نتیجہ میں دنیا اور آخرت کی زندگی میں اطمینان و سکون نصیب ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر عبدالمجید ناظم علاقہ جنوبی تلنگانہ جماعت اسلامی ہند نے اوٹکور کُل یومی تربیتی و تنظیمی اجتماع میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے مولانا نے کہا کہ آج اسلام کو ایسے افراد کی ضرورت ہے جو اپنی خواہشات کے بجائے خدا کی مرضی کے تابع بن کر زندگی بسر کریں اور اس کے ہوکر رہ جائیں۔ خدا کے دین کی خدمت کریں اور ان کا جینا مرنا صرف اللہ ہی کیلئے ہو۔ نارائن پیٹ، گنڈمال، مکتھل، جاجاپور اور اوٹکور کے جماعت اسلامی کے افراد سے کہا کہ اللہ نے ہم کو خیر اُمت کے فریضہ کو ادا کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔ اس کا پورا پورا حق ادا کرنا یہ اُمت مسلمہ کا کام ہے۔ یہی دعوتی کام جماعت اسلامی گزشتہ 70 برس سے انجام دیتی آرہی ہے۔ مولانا نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کلمہ کی بنیاد پر ایک ہوجائیں تاکہ اسلام دشمن طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکیں۔ مولانا نے دعوت فکر دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول اور تعلیمی میدان میں پائی جانے والی پسماندگی کو دور کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو روشن بنائیں اور کہا کہ اللہ نے انسان کو مختلف مقاصد کیلئے پیدا کیا جو حق و باطل کا شعور ہو۔ اس کے سارے اختیارات دیئے گئے کہ وہ کس راستہ پر چل کر کامیابی حاصل کرسکتا ہے اور اپنے وجود کو کھو کر اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے ، اللہ اپنے بندوں سے بندگی چاہتا ہے جس کے لئے اس نے قرآن مجید کو رہنمائی کیلئے دنیا میں اپنے نبی کے ذریعہ اتارا جس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے۔ مولانا نے مزید کہا کہ آج انٹرنیٹ کے ذریعہ برائیاں ہمارے گھروں تک پہنچ چکی ہیں اور اخلاقی پستی عروج پر ہے۔ یہ ایک منظم سازش ہے۔ ذمہ داران جماعت اسلامی کو چاہئے ہماری ذمہ داری ہے کہ ان برائیوں کے خلاف موثر کوشش کریں۔ نشست کا آغاز برادر عبدالرشید نگری تزکیہ فکر و آخرت کے عنوان پر ہوا۔ ایک تربیتی مذاکرہ تھا جس میں محمد کاظم حسین، منظور احمد امتیاز، جاوید، عطا اللہ نے حصہ لیا۔ جناب احمد خان ناظم ضلع جماعت اسلامی مغرب نے دعوت الی اللہ اور ہماری ذمہ داریاں پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔ اجلاس کی کارروائی جناب جاوید امر جنتہ نے چلائی۔ اس موقع پر شہ نشین پر امیر مقامی جماعت اسلامی عبدالخالق کلوال ، امیر مقامی گنڈمال، سید حامد علی امامی موج