حصول اراضی قانون میں تبدیلی کے خلاف احتجاج

ہمناآباد 23 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہمناآباد یوتھ کانگریس کی جانب سے لینڈ اکویزشین قانون کی تبدیلی کے خلاف احتجاج کیا گیا،اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ہمناآباد تعلقہ کے یو تھ کانگریس کے صد محمد ریحان نے کہا کے مرکز میں بی،جے،پی کی حکو مت نے اقتدار میں آکرحصول اراضی قانون میں دس مرتبہ سے زائد تر میم کی ہے،اس تر میم کا مقصد کسانوں کی زمین کو ان سے چھین کر اس ملک کے پہلے سے مالدار سر مایہ کاروں کو عطاء کرنا ،اور یہ بات اس ملک کے کسانوں کے مفاد میں نہیں ہے ،انہوں نے اس قانون کی مذمت کی اور اس قانون کے خلاف27اور28جنوری کو بیدر ضلع میں ایک دستخطی مہم چلا ئی جا ئے گی جسمیں ایک لاکھ لو گوں کی دستخط لی جا ئے گی،آخر میں انچارج تحصلیدار کے تو سط سے ریا ستی گو رنر کو ایک یا داشت روانہ کی گئی اس موقع پر سئینر کانگریسی و اقلیتی قائد احمد معین الدین (افسر میاں)، یو تھ کانگریس کے ضلعی صدر دھرمو ریڈی،نیاز یا سر،شیخ منہاج،راجو اڈگی،اُمیش کے علاوہ دیگر یوتھ کا ر کنان موجود تھے۔