حسین ساگر تالاب سے خاتون کی نعش برآمد

حیدرآباد 18 اگست (سیاست نیوز) حسین ساگر تالاب سے پولیس نے ایک خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 55 سالہ خاتون نے گذشتہ روز چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 55 سالہ اومماں جو بڑی چوڑی علاقہ کے ساکن ارگیا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر حسین ساگر تالاب میں چھلانگ لگا دی ۔ پولیس رام گوپال پیٹ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا ہے ۔