حسن آباد میں بھاجپا کا انوکھا احتجاج

حسن آباد ۔ 15 ؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ٹاؤن کی خستہ حال سڑکوں پر فوری مورم اندازی کرنے و جاریہ موسم برسات کی بارش کے دوران سڑکوں پر جمع پانی کی بھاری مقدار کی نکاسی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ سینکڑوں کارکنوں نے آر سدا شیوار راؤ انچارج برائے حلقہ کی قیادت میں منفرد احتجاج کرتے ہوئے اس ضمن میں رائے عامہ کو ہموار کرنے کی کوشش کی ۔ احتجاجی بھاجپا کارکنوں نے پولیس اسٹیشن روڈ نگر پنچایت دفتر روڈ سرکاری دواخانہ روڈ جونیر کالج روڈ پر جمع پانی و کیچڑ میں کاشتکاری اور دھان کی پودے لگا کر احتجاج کیا جس کو مقامی عوام اور طلبا ونوجوانوں کی بڑی تعداد نے تائید کرتے ہوئے فی الفور سڑکوں کی درستگی و مرمت کرنے و گڑھوں کو عوام اندازی کے ذریعہ پر کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ۔