مکہ مکرمہ ۔ /2 جون (سیاست ڈاٹ کام) حرمین شریفین میں رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے دوران20 لاکھ فرزندان توحید کا اجتماع دیکھا گیا ۔ خاص کر /27 رمضان المبارک کی شب تراویح اور قیام اللیل کرنے والے نمازیوں کی تعداد 2 ملین سے زیادہ تھی ۔ مسجد حرام میں عبادت کیلئے روزداروں کی آمد کا سلسلہ عصر سے ہی شروع ہوجاتا ہے ۔ افطاری اور مغرب کی نماز سے قبل کعبۃ اللہ میں مطاف کا علاقہ اور حرم کے باہر تک معتمرین اور نمازیوں کی کثیرتعداد جمع ہوتی ہے۔