حرم شریف میں معتمرین کے بچوں میں خصوصی کارڈ کی تقسیم

مکہ مکرمہ ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حرم شریف انتظامیہ نے معتمرین اور زائرین کے بچوں میں خصوصی کارڈ تقسیم کئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حرم شریف کے تمام دروازوں پر تعینات انتظامیہ کے عہدیداروں نے زائرین اور معتمرین کے ہمراہ آنے والے ان کے بچوں میں یہ کارڈ تقسیم کئے جن میں حرم شریف کے حوالے سے بنیادی معلومات تھیں۔ انتظامیہ نے کہا کہ کارڈ تقسیم کرنے کا مقصد یہ تھا کہ بچوں کو حرم شریف کے حوالے سے بنیادی معلومات فراہم کی جائیں اور اگر بچے گم ہوجائیں تو ان کے والدین سے رابطہ میں انتظامیہ کو آسانی ہو۔