حد سے زیادہ مال لے جانے پر لاریوں کے خلاف جرمانہ

کریم نگر ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں اورلوڈ گنجائش سے زائد وزن کے ساتھ گرنیائٹ لے جارہی 31 لاریوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ علاقائی روڈ ٹرانسپورٹ ڈپٹی کمشنر میرا پرساد نے یہ اطلاع دی اور بتایا الگنور ، مانیر ندی برج ، سرسلہ میں جاریہ ماہ 17 آر ٹی اے عہدیدار دھاوے کررہے ہیں ۔ گرنیائٹ لاریاں جو قاعدے قانون کی خلاف ورزی گنجائش سے زیادہ وزن لادتے ہوئے سڑکوں پر سے گزرنے کی وجہ سے سڑکیں خراب ہورہی ہیں اس تعلق سے کئی شکایتیں کی جارہی تھیں ۔ عوامی قائدین نے بھی سخت کارروائی کی خواہش کی تھی چنانچہ آر ٹی اے عہدیدار مائننگ ریونیو پولیس کی جانب سے مشترکہ چیک پوسٹ قائم کر کے 24 گھنٹے گزر رہی لاریوں کی تنقیح کی جارہی ہے ۔ جاریہ ماہ سے اب تک 31 لاریوں پر مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ اس میں 29 گرنیائٹ پتھر کی لاری 2 دیگر سامان کی تھیں ۔ ان پر مجموعی طور پر 3,24600 روپئے کا جرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔