حدیث شریف

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مجھے پانچ چیزیں ایسی عطا ہوئیں، جو مجھ سے پہلے کسی پیغمبر کو نہیں ملیں۔ مجھے ایک مہینہ کی راہ تک رعب کے ذریعہ میری مدد فرمائی گئی، میرے لئے تمام روئے زمین کو مسجد اور پاک بنادیا گیا، میری امت میں سے جس شخص پر نماز کا وقت آجائے وہ وہیں پڑھ لے، میرے لئے مال غنیمت حلال کردیا گیا، مجھے شفاعت کرنے کی اجازت دی گئی اور ہر نبی اپنی قوم کی طرف مبعوث ہوتا تھا اور میں تمام انسانوں کی طرف مبعوث ہوا ہوں‘‘۔ (بخاری شریف)