حدیث شریف

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے۔ آپ نے فرمایا: ’’ان دونوں پر عذاب ہو رہا ہے کسی بڑے گناہ کی وجہ سے نہیں، ان میں سے ایک تو پیشاب سے احتیاط نہیں کرتا تھا اور دوسرا چغل خور تھا‘‘۔ پھر آپ نے ایک ہری شاخ لی اور اس کے دو ٹکڑے کرکے ایک ایک قبر پر رکھ دیئے۔ لوگوں نے عرض کیا: ’’یارسول اللہ! آپ نے ایسا کیوں کیا؟‘‘۔ فرمایا: ’’جب تک سوکھیں گی نہیں، عذاب میں کمی ہوتی رہے گی‘‘۔ (بخاری شریف)