حدیث شریف

حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: ’’یارسول اللہ! اللہ تعالیٰ کی راہ میں لڑنے کی کیا صورت ہے؟ کیونکہ ہم سے کوئی تو غصہ کی وجہ سے لڑتا ہے اور کوئی غیرت کے باعث‘‘۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص اس مقصد کے لئے لڑے کہ اللہ کا کلمہ بلند ہو جائے تو وہ اللہ کی راہ میں لڑتا ہے‘‘۔ (بخاری شریف)