حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن اور حضرت حسین (رضی اللہ تعالیٰ عنہما) کو لئے بیٹھے تھے اور فرما رہے تھے: ’’یہ دونوں میرے اور میری بیٹی کے بیٹے ہیں۔ اے اللہ! میں ان کو محبوب رکھتا ہوں تو بھی ان کو محبوب رکھ اور اس کو بھی محبوب رکھ جو ان کو محبوب رکھے‘‘۔ (ترمذی)