حدیث شریف

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مخاطب ہوکر فرمایا: ’’قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے، جب شیطان تمھیں کسی راستے پر چلتے ہوئے دیکھتا ہے تو تمہارے راستے کو چھوڑکر دوسرا راستہ اختیار کرلیتا ہے‘‘۔ (بخاری شریف)