حدیث شریف

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’موت کی تمنا نہ کیا کرو، قیامت کا ہول سخت خطرناک ہے، بندہ کی خوش نصیبی یہ ہے کہ عمر دراز ہو اور اللہ تعالیٰ نیک اعمال کی توفیق عطا کرے‘‘۔ (احمد)